Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

یوم کشمیر پر کل 5فروری کے حوالے سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد،لاہور،کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 5 فروری کو یومِ کشمیر پرعام تعطیل کی بنا پر دفاتر بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔بینک دولت پاکستان حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، بازار بھی بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔

سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کل پانچ5 فروری بروز بدھ 2025کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔

مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیں