Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

پنجاب میں20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور(نیوزڈیسک) 20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1230 روپے تک پہنچ گیا۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آ ٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوا۔

فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔

فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آ ٹے کی قیمت کم ہو گی۔ دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں گیارہ سو روپے میں دستیاب تھا۔
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے

یہ بھی پڑھیں