Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

پاکستانی شہریوں نےبھارتی رافیل کے پرزےOLX پرلگادیے

لاہور(نیوز ڈیسک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے بعد حیرت انگیز اور دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے—کچھ پاکستانیوں نے طیارے کے بچے کھچے پرزے مشہور آن لائن پلیٹ فارم OLX پر بیچنے کے لیے لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور اسکرین شاٹس میں دکھایا گیا ہے کہ OLX پر “رافیل کا پَر”، “بھارتی مگ کے انجن کا پرزہ”، اور “اصلی بھارتی ڈرون کا پنکھا” جیسے عنوانات کے ساتھ مزاحیہ اشتہارات لگائے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ”فخر سے بھارتی ٹیکنالوجی بیچ رہے ہیں!”۔ “رافیل کے اصلی پرزے، صرف پاکستانی سرزمین پر دستیاب! دشمن کا غرور، اب آپ کے ڈرائنگ روم میں۔”
کچھ اشتہارات میں پرزوں کی قیمت 5 ہزار سے لے کر 1 لاکھ روپے تک رکھی گئی۔ کچھ نے تو ‘ریٹ’ کے ساتھ لکھا کہ”صرف پاکستانیوں کے لیے ڈسکاؤنٹ، انڈیا والوں کے لیے نہیں!”
تاحال کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زبردست توجہ حاصل کر چکا ہے۔

پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر موقع کو مزاح، میمز اور تخلیقی انداز میں بیان کرنے کا فن دکھایا ہے۔ رافیل طیارے کے گرنے کے بعد اس کے پرزوں کا OLX پر فروخت کرنا بظاہر ایک لطیفہ لگتا ہے، لیکن درپردہ یہ جذبہ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل مزاح کا امتزاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں