راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔
فلپائن نے جنوبی کوریا سے ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا



