کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا ہے۔



