Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے حکومت گھبراہٹ کا شکار،علی امین گنڈا پور

گجرات( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج تمام پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوگا، آج سے تحریک انصاف کا بھرپور آغاز ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں‌:سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ، مارکیٹ میں بے چینی،خریدارپریشان

یہ بھی پڑھیں