Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسلح افراد کا پولیس اہلکاروں پر حملہ ، مقدمہ درج

راولپنڈی(اوصاف نیوز) چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مقدمہ درج،ذرائع کے مطابق چک بیلی کے علاقے میں پولیس کی کارروائی ، پولیس نےچک بیلی موڑ پر ٹرک سے 700 بوری چینی برآمدکرلی۔
گاڑی میں موجود افراد پولیس اہلکاروں کو اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر نہ دکھا سکے۔

پولیس کی کارروائی پر مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔ ٹرک ڈرائیورسمیت ساتھیوں کو چھڑاکرفرار ہوگئے ۔ جبکہ دھنگا مشتی میں ملزمان نے پولیس اہلکار کی شرٹ پھاڑدی۔ پولیس اہلکاروں نے
کارِ سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور دھمکیوں پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

راولپنڈی تھانہ روات کی حدودمیں چک بیلی موڑ پر 10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمدکرلی گئی، گاڑی میں موجود افراد اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر نہ دکھا سکے،ڈرائیور رفاقت، جلیل شاہ اور ہیلپر محسن سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔
ویگو ڈالے میں آئے 3 مسلح افراد نے پولیس سے مزاحمت کی بھی کوشش کی ،مسلح افراد نے پولیس اہلکار عمیر محمود کی شرٹ پھاڑ دی اورزبردستی ساتھیوں کو چھڑا کر فرار کروا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ذہنی توازن بگڑ گیا ’سوچ مکمل کرنے میں بھی مشکل‘، ماہرین پریشان

یہ بھی پڑھیں