Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری

لاہور ( نیوز ڈیسک)پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50،50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

پنجاب کابینہ نے پیٹرول پمپس کےقیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے مارکیٹ سے ہائرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور وائس چانسلر کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے خرچ کرنے کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں پی ٹی آئی کا احتجاج، لاہور میں گرفتاریاں، راولپنڈی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

یہ بھی پڑھیں