Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بشمول ٹیکس کمی کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 77 پیسے بشمول ٹیکس کمی کا امکان ہے ،بجلی کی قیمت میں کمی چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملے گی۔

چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کروائی، نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت گزشتہ روز ہوئی۔

اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں 1.89روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے ۔

اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے کمی ہو گی۔
مزید پڑھیں:دو دنوں میں تین شہروں میں سیلاب آئے گا،بڑادعویٰ کردیاگیا

یہ بھی پڑھیں