لاہور(نیوز ڈیسک) کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کےلیے مفت فلیٹس کی منظوری دیدی۔
فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی گئی، لیبرکمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوبذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس ملیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صنعتی ورکرز کیلئے مزید3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔
اجلاس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور دیگر102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کردیا۔ کابینہ نےطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب کےدوران ریلیف کارروائیوں پرریسکیو 1122کو سراہا۔
مزید پڑھیں۔22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوگیا تھا: مشاہد حسین

