Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔نجی چینلکے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں۔نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں