لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیاہے۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں، 50 ہزار طلبہ پہلے ہی ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپس دیے جائیں گے اور اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی، گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future.
Through the HONAHAR Scholarship Program, Alhamdolillah, 80,000 young minds have been given the wings to thrive, 50,000 already receiving their scholarships, 30,000 more on the way, and many more to…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2025
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دیے جارہے ہیں جن کے نوجوان حق دار ہیں، ہونہار سکالر شپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل پھر کھل چکا ہے، طلبہ یقین کے ساتھ ہونہار سکالرشپ کے لیے اپلائی کریں اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں، طلبہ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل

