Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل

کوئٹہ( نیوز ڈیسک) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس 16 اگست سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، بکنگ کی گئی تمام ٹکٹیں مسافروں کو ریفنڈز کردی جائیں گی۔

گزشتہ روز نواحی علاقے اسپیزینڈ کے ریلوے ٹریک پر جعفر ایکسپریس کے گزرنے پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ا یکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔
مزید پڑھیں:ایران کی پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع

یہ بھی پڑھیں