مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ میں سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر کے 105 اسکول بند کر دیے گئے۔
دریائے چناب میں سیلاب کے باعث کئی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب ضلع مظفر گڑھ کے 105 اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب کے سیلاب سے 89 سرکاری اسکولوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے 105 سرکاری اسکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 16 اسکول فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی تمام سرکاری اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔
مزید پڑھیں۔ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا

