لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان کیا گیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر تک ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمتوں کا اعلان کیا، انہوں نے لکھا کہ درخواست جمع کروائیں اور محکمے کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 ہے، درخواست دہندگان کی آسانی کیلیے لنک بھی شیئر کیاگیا ہے ۔
مزید بتایا کہ درخواست دہندگان کی عمریں 40 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہئیں جبکہ ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے درمیان ہوگی ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے بتا دیا


