لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پرالیکشن آج ہوگا،ووٹنگ صبح9بجےسےشام4بجےتک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ن لیگ کےراناثنااللہ اوراپوزیشن کی سلمیٰ اعجازمیں مقابلہ ہوگا،لیگی امیدوار کو263 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے،سینیٹرمنتخب ہونےکےلیے پنجاب اسمبلی کے180ووٹ درکارہوں گے،پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کےکل363 ارکان ہیں،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ووٹوں کےاعتبارسےسب سےبڑی جماعت ہے،مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 229 ووٹ ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 24 ،سنی اتحاد کونسل کے 73ووٹ اور مسلم لیگ ضیاء ، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے،پنجاب اسمبلی کی 371سیٹوں میں سے پی ٹی آئی کے چھ ارکان اسمبلی سے نااہل ہو گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال نےتاحال ابھی تک حلف نہیں اٹھایا اورپی پی 269کے میاں علمبردار عباس نے اپنی سیٹ سے استعفی دیدیا تھا،اپوزیشن کی امیدوارسلمی اعجاز کو ایک سو ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا،ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوگا،ن لیگ کےحمایتی رانا ثناء اللہ کو واضح برتری حاصل ہوگی،سینٹ کی نشست اعجاز چوہدری کو 9 مئی کیسز میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں :بارش کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ، نوٹیفکیشن جاری

