Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ربنالہ خورد ٹرین حادثہ ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق

لاہور(اوصاف نیوز) رینالہ خورد میں مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شرقی بائی پاس کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اچانک دوسری مال بردار ٹرین کے ساتھ ٹکرا گی جس کے نتیجے میں انجن الٹ گیا، حادثے کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی ایک اور ٹرین بھی ان بوگیوں سے ٹکرا گئی جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ انجن و بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد لاہور اور کراچی کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی اور متعدد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، جیسے ہی دونوں اپ اور ڈاؤن ٹریک کلیئر ہوں جائےگے، ٹرینوں کی روانگی بحال کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج 11ستمبر آپ کا دن کیسا رہے گا؟ جانئے

یہ بھی پڑھیں