Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کا سسٹم

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں شدید گرمی کے بعد اچانک موسم نےکروٹ لے لی،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،کالی گھٹاؤں کے باعث دن کے وقت ہی رات کا سماں بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں، جبکہ آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر اور دیگر ممبران اسمبلی گرفتار

یہ بھی پڑھیں