Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اے این ایف کی کارروائی، سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں میں ہیروئن سمگل کرنے کی واردات پکڑ لی۔ اے این ایف نے آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن سمگلنگ کی واردات پکڑ لی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔

اے این ایف نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مذکورہ کنٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا، گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں