کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ، تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کے مرحلے سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوگا۔
نواب شاہ کی 4 نشستوں سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمین، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ٹنڈوالہیار کی یونین کوںسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتودیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔

