Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری اپنے عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

کراچی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔

علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں