Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ایم ڈی کیٹ امتحان کل ہوگا،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم ڈی کیٹ امتحانات سے متعلق اہم خبر آگئی سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں کل ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کل سندھ کے 8 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، پبلک اسکول حیدرآباد، پولیس ٹیننگ اسکول لاڑکانہ، مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ اسکول حیدرآباد، آئی بی اےپبلک اسکول سکھر اور قائد عوام یونیورسٹی شہید بےنظیرآباد شامل ہیں۔واضح رہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا اور اپنے تفصیلی فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا، تحقیقاتی ٹیم اور ایف آئی اے نے بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،7دسمبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں