Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سحری کے وقت مسجد کے پیش امام کا قتل

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع علاقے خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

ملزمان نے مقتول شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ مرنے والے سے موبائل فون یا کوئی قیمتی چیز نہیں چھینی گئی، کہیں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا دشمنی کا نتیجہ تو نہیں۔

ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں