Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

نجی چینل کے مطابق مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں مانیٹری پالیسی جاری کی جائے گی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان بذریعہ پریس ریلیز شام چار بجے کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ بنیادی شرح سود اس وقت 11 فیصد ہے۔

پرتشدد ریلی کیس: عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں