کراچی (اوصاف نیوز) سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
