امریکی ماہرین صحت نے طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
امریکی ماہرین صحت کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے یاداشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
امریکن یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف ایریزونا کے ماہرین صحت نے اس تحقیق کا جائزہ لیا جو سات سال کے عرصے میں 50 ہزار مرد و خواتین پر کی گئی۔
مزید پڑھیں : روزانہ لپ اسٹک لگانے کے خطرناک اثرات، جو کہ آپ نہیں جانتے ، دیکھیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جن کی کلائیوں پر ایک خصوصی میڈیکل ڈیوائس لگائی گئی تھی جسے وہ چھ ماہ تک ہفتے میں 24 گھنٹے پہنتے تھے۔ یہ طبی آلہ یہ معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا کہ پہننے والا بیٹھا ہے یا حرکت کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوائس نے پہننے والے کی 24 گھنٹے نگرانی کی اور اس کی حرکات کو نوٹ کیا۔ اس سے محققین کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ کس نے زیادہ ٹی وی دیکھا، کس نے ویڈیو گیمز کھیلے، کون بیٹھا یا دیگر کام کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب 6 سال بعد اس انوکھی تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ مرد و خواتین جو دن کا زیادہ تر حصہ یعنی 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہتے تھے وہ بھولنے کی بیماری یا ڈیمنشیا کا شکار ہو گئے۔
