Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سنجے دت کی بیٹی تریشالا والد سے ناخوش کیوں؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکار سنجے دت کو ان کی بڑی بیٹی تریشالا دت کے پیغام کے بعد کئی انسٹاگرام صارفین نے ٹرولنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔

تریشالا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایسے والدین کے حوالے سے لکھا جو اولاد کے ساتھ وقت نہیں گزارتے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘بعض اوقات اولاد کی زندگیوں سے دور رہنے والے والدین ایک عجیب سی نعمت ہوتے ہیں،کیونکہ ان کا رویہ اور برتاؤ ان کی غیر موجودگی سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔‘
12مزیدپڑھیں : سال معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی خاتون انتقال کر گئی
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن آخر کار ہم ان سب کے عادی ہوہی جاتے ہیں۔‘

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تریشالا نے ہمیشہ اپنے والد سنجے دت کی تعریفیں ہی کی ہیں لیکن ان کا یہ پیغام کسی اور جانب ہی اشارہ کررہا ہے۔

ایک صارف نے کہا: ‘اپنے جذبات کو پہنچاننے کا بہترین طریقہ۔ سنجو واقعی ایک غیرزمہ دار شخص تھا اور اس نے اپنے والدین سے شروع ہونے والے راستے میں بہت سی زندگیاں برباد کر دیں’۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ‘اس انڈسٹری میں ایسے بیت سے فنکار ہیں، جن میں سنجے دت اور مہیش بھٹ سب سے خراب ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں