Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بلال عباس اور درفشاں سلیم نے نکاح کرلیا؟ تصاویر وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستانی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی درِ فشاں اور بلال عباس کی عروسی جوڑوں میں ملبوس نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا۔

ٹی آر پیز ریکارڈ بنانے والے پاکستانی ڈرامے ’عشق مرشد‘ میں بلال عباس کے ساتھ درِفشاں سلیم کو کاسٹ کیا گیا تھا اور دونوں کی اسکرینز پر جادوئی کیمسٹری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

جہاں ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا وہیں ڈرامے کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں اسٹارز کی بے تکلفی اور ایک دوسرے کی بے انتہا فکر دونوں کے حقیقی زندگی میں بھی محبت کے بندھن میں بندھ جانے کی طرف اشارہ کرتی دکھی۔

پریمیئر کیلئے تیار ہونے کے بعد دونوں نے ایک رومانوی فوٹو شوٹ بھی کروایا جس میں مداحوں کو دونوں کی آنکھیں محبت میں ڈوبی دکھیں۔

بلال عباس اور درِفشاں کی جوڑی کے فین چاہتے ہیں کہ جلد یہ جوڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائے لیکن دونوں اسٹارز نے تاحال اپنا ریلیشنشپ آفیشل نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی تردید کی ہے۔

اگرچہ دونوں کی شادی کی خبر مداحوں کو سننے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن چاہنے والوں کی یہ خواہش پوری ہوچکی ہے کہ دونوں کسی نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھیں۔

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں درِفشاں عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ بلال عباس بھی شیروانی میں ملبوس ہیں اور درِفشاں کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں۔


ایک اور وائرل ویڈیو میں دو ویڈیوز کو یکجا کیا گیا ہے جن میں ایک جگہ درِفشاں برابر میں بیٹھے بلال عباس کو بے انتہا محبت سے دیکھ رہی ہیں جبکہ ایک کلپ میں دونوں آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز کے دیکھ مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بعض کو لگ رہا ہے کہ دونوں اسٹارز کے نکاح کی ویڈیوز ہیں جبکہ متعدد کو اس بات پر یقین ہے کہ یہ دونوں کے کسی نئے پراجیکٹ کے دوران ریکارڈ کی گئیں ویڈیوز ہیں۔

ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں مداح بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ واہ،، آخرکار دعا قبول ہو ہی گئی، میری پسندیدہ جوڑی پھر ایک ساتھ’، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘عشق مرشد ٹو بن رہا یا سچ میں شادی ہورہی؟’

ایک صارف نے خوشی میں لکھا کہ ‘آج میری زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، یہ جوڑی پھر ایک ساتھ جو دکھ گئی۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے خلاف مزید3 مقدمات درج کر لیے گئے

یہ بھی پڑھیں