Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

نجی تصاویر لیک ہونا اکشرہ ہاسن کے بریک اپ کی وجہ؟

حیدرآباد(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اور ماڈل تنوج ویروانی نے تامل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار ’کمل ہاسن ‘کی صاحبزادی اکشرہ ہاسن کیساتھ بریک اپ کی وجہ بتادی۔

معروف اداکارہ رتی اگنی ہوتری کے بیٹے تنوج ویروانی نے حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اکشرہ ہاسن کیساتھ اپنے تعلقات پر لب کشائی کردی۔

اکشرہ سے علیحدگی کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکار تنوج نے بتایا کہ ’وہ اب اکشرہ سے رابطے میں نہیں ہیں اورا نہوں نے اکشرہ سے اس وقت علیحدگی اختیار کی جب ان کی نجی تصاویر آن لائن لیک ہوئیں۔’

تنوج نے مزید بتایا کہ’میری اب بھی سابقہ دوستوں سے رابطہ ہے اور دوستی سے زیادہ، ہمارے درمیان ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام ہے لیکن کبھی کبھی جب آپ اپنے پارٹنر کے لیے احترام کھو دیتے ہیں اور وقت آنے پر ان کے لیے موقف نہیں لیتے، تو پھر میں معاف کر سکتا ہوں لیکن بھول نہیں سکتا۔ ایسی صورت میں مجھے دوست رہنے کی ضرورت نہیں۔ ہم اپنی اپنی جگہ پر خوش ہیں۔’

علاوہ ازیں اکشرہ کی لیک تصاویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے تنوج نے بتایا کہ’اس کا ہمارے بریک اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جو کچھ بھی تصاویر کے لیک ہونے کے حوالے سے ہوا، یا تو آپ مانتے ہیں کہ میں نے یہ کیا ہے، یا پھر آپ مانتے ہیں کہ میں نے نہیں کیا اور اس صورت میں آپ کو میرے لیے موقف لینا چاہیے تھا۔’

اداکار نے بتایا کہ’ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا میرا ماننا ہے کہ ہر کسی کی اپنے وجوہات ہوتی ہیں اور اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔’

واضح رہے کہ اکشرہ ہاسن اور تنوج ویروانی کئی سال قبل رشتے میں تھے تاہم دونوں نے 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی۔

اکشرہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد تنوج ویروانی نے اپنی گرل فرینڈ تانیا جیکب سے گزشتہ سال کرسمس تھیم پر مبنی شادی کی تھی، اور یہ جوڑااب اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں :جیت ہار میں تبدیل ! پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

یہ بھی پڑھیں