Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

باکس آفس ریس،فلم ،،استری 2 ،،کا583.35 کروڑ ریکارڈ بزنس

ممبئی (ویب دیسک)بالی ووڈ فلم استری 2 نے رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی سپر ہٹ فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 583.35 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا اور اب یہ صرف شاہ رخ خان کی جوان سے پیچھے ہے۔

واضح رہے کہ اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہوررکامیڈی فلم نے اینیمل کی 553.87 کروڑ روپے کی لائف ٹائم آمدنی کو عبور کرلیا۔

فلم کی کاسٹ میں راج کمار راؤ، شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔

ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔

اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی 2023 کی فلم جوان بھارت میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم ہے۔ جس نے مجموعی طور پر 640.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت، بردہ فروشی،خواتین کی بازار میں خریدوفروخت کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں