Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلامی تعلیمات سیکھنا شروع کیں، اداکارہ نوشین شاہ

معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی،انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔

نوشین شاہ نے کہا کہ جب ہم اللہ تعالی کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔اداکارہ نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں اور اسلام کے بارے میں سیکھنا شروع کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی بیٹی کی اہم پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے سے شادی ؟ کا رڈ سوشل میڈیا پرگردش کرنے لگا

یہ بھی پڑھیں