Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اننت امبانی شادی، بالی ووڈ اسٹارزکی چاندی؟ حیرت انگیز انکشاف

ممبئی (ویب دیسک )بھارتی بالی ووڈ کی نوجوان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نےایشیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹےاور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کو شرکت کے لیےدیے گئے معاوضے سے متعلق اہم بیان دیاہے۔

اننیا پانڈے نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے ان کی شادی ایک یادگار شادی تھی، جو مجھے مدتوں یاد رہے گی۔ میں نےاس شادی میں کھل کر انجوائےکیا تھا۔ شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دولہا اور دلہن بہت خوش اورانہوں نے تمام مہمانوں کا انتہائی پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا تھا۔

جب اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے فنکاروں کو معاوضہ دیا گیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میں یہ نہیں سمجھ پائی ہوں کہ اگر ہم بالی ووڈ اسٹارز نے شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا تھا تو اس کایہ مطلب ہے کہ ہمیں اس کے پیسے دیے گئے تھے۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اپنے دوستوں کی شادی پر اسی طرح ڈانس کروں گی۔

مزید پڑھیں:اسلامک اسکالر، طارق جمیل نے بھی ’ہیئر ٹرانسپلانٹ’ کروالیا

یہ بھی پڑھیں