Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

نوید رضا نے 17 گریڈ کی سرکاری نوکری کیوں چھوڑی؟

کراچی(ویب ڈیسک) 2009ء میں فن کی دُنیا سے رشتہ جوڑنے والے نوید رضا آج بےشمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔
نوید رضا نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز معروف ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے کیا، اُس وقت وہ ’سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام‘ سے بطور آفیسر وابستہ تھے، دو برس بعد ملازمت چھوڑ کر اداکاری ہی کو اوڑھنا بچھونا بنالیا۔

نوید رضا نے مختلف ڈراموں میں مزاحیہ، سنجیدہ، مثبت، منفی، رومانی تقریباً ہر طرح کے کردار ادا کیے۔

ان کے مقبول ڈراموں میں’یہ زندگی ہے‘،’بشر مومن‘، ’جہیز‘، ’جورو کا غلام‘، ’اگر اور جی لیتے‘، ’رشتے کچّے دھاگوں کے‘، ’دِل تو کچّا ہے جی‘،’میرا دِل، میرا دشمن‘‘ سمیت فلموں میں ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’راستہ‘شامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں شوبز میں انٹری کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’مَیں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008ء میں بطور گریڈ17 آفیسر، شعبۂ صحت سے کیا۔میری تعیناتی’سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام‘ میں ہوئی۔

نوید رضا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر2009 ء میں، مَیں نےچند ایک جرائد کے لیے ماڈلنگ کی اور ایک نجی چینل سے نشر ہونے والےشو ’ہیرو بننے کی ترنگ‘ کا آڈیشن بھی دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ شو میرے لیےخاصا لکی ثابت ہوا کہ اس کے بعد متعدّد اشتہارات اور ڈراموں میں کام ملتا چلا گیا۔

نوید رضا کا بتانا تھا کہ دو برس تک اداکاری کے ساتھ ملازمت بھی جاری رکھی، مگر جب لگا کہ زیادہ رجحان اداکاری کی جانب ہے، تو سرکاری ملازمت چھوڑ دی۔ حالاں کہ دوستوں نے بہت سمجھایا، منع بھی کیا، مگر وہ کہتے ہیں ناں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، تو بس اپنے شوق کی خاطر شوبز کا راستہ چُن لیا۔

اپنی فیملی کے حوالے سے نوید رضا کا بتانا تھا کہ ’میری جائے پیدائش کراچی ہے۔ اسکولنگ سے لے کر یونی ورسٹی تک تمام مراحل بھی اِسی شہر سے طے کیے۔ بی بی اے کے بعد ایم بی اے میں داخلہ لے لیا، مگر مصروفیات کے باعث تعلیمی سلسلہ برقرار نہ رکھ سکا۔ رہی بات تربیت کی، تو والدین نے اپنے دونوں ہی بچّوں کی تعلیم، تہذیب اور تربیت پر خاص توجّہ دی ہے۔

نوید رضا کا بتانا تھا کہ ‘مَیں پورا سال پڑھنے والوں میں سے نہیں تھا،اس کے باوجود ہرامتحان میں اے گریڈ سے پاس ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمایوں سعید نے’محمود آباد کی ملکائیں‘سے متعارف کروایا، جو2011ء میں نشر ہوا،جب کہ 2015ء میں واسع چوہدری کی فلم’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں وکیل کا کردار ادا کر کے فلمی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔
مزیدپڑھیں :امپائر علیم ڈار کا شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں