Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

فضا علی کی امریکا میں بولڈلباس میں ویڈیوزکو مداحوں کیجانب سےشدید تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹیلنٹڈ اورمقبول اداکارہ اور میزبان فضا علی آج کل امریکہ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ جہاں سے انسٹا گرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا۔فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکا کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ فضا نے ٹرین میں اپنی یہ ویڈیوز ایک خوبصورت پس منظر کے ساتھ فلمائی ہے۔

پہلی ویڈیو میں اُنہیں امریکا میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک پارک میں ایک خوبصورت چھوٹی ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے لیے مختلف قسم کے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کو ویڈیوز میں رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرونِ ملک جا کر بہت بولڈ ملبوسات پہنتی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فضا علی کو لائیو شو کے دوران ڈانس کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ٹی آئی کا لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئےعدالت سے رجوع

یہ بھی پڑھیں