لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی شہرت کی وجہ بننے والے میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن ‘ کے ساتھی و گلوکار لیام پین کی موت کے بعد اہم اعلان کردیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ لیام پین نشے کی حالت میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے خود چھلانگ لگا کر زندگی تمام کرلی۔
لیام پین کے دنیا سے رخصت ہونے کے غم پر شدید صدمے کا شکار ہونے والے زین ملک، لوئس ٹاملنسن، نائیل ہورن اور ہیری اسٹائلز نے دکھ سے بھرے جذباتی پیغام جاری کیے ہیں۔
چاروں دوست اگرچہ اب ایک بینڈ کا حصہ نہیں رہے لیکن ان کے دل میں پرانی دوستی کوئی چاہ کر بھی نہیں مٹا سکتا اس کا اندازہ مداحوں کو لیام پین کی موت پر ہوا۔
زین ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کر کے پین لیام کی موت اور اپنے اگلے کانسرٹ کا ذکر ایک ساتھ کیا۔
زین ملک نے لکھا کہ اس ہفتے دل ٹوڑ دینے والے نقصان کے پیش نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنا امریکا اسٹریٹ وے ٹو دا اسکائے ٹوور ملتوی کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا جو جنوری کی ہونگی اور خریدے گئے ٹکٹس اس وقت استعمال کیے جاسلیں گے۔
مزیدپڑھیں :معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گئے

