Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سائیکالوجی میں ڈگری مکمل کر لی

لاہور(نیوزڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران نفسیات میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔وینا ملک جو کچھ عرصے سے میڈیا اور ڈراموں سے دور رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کئے رکھی۔

وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

مشہور زمانہ ٹی وی سیریل ٹارزن کے ہیرو رون ایلی انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں