Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اقرارالحسن، ارمان ملک کی چوتھی شادی کی گونج

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی یوٹیوبر  و گلوکار ارمان ملک کی پائل اور کریتیکا کے بعد ایک اور خاتون سے کی جانے والی خفیہ چوتھی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر  موضوعِ بحث بن گئیں۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں یوٹیوبر و گلوکار ارمان ملک کی جانب سے اپنی دو بیگمات کے ہمراہ شرکت نے بھارت بھر میں ان تنازعات کو جنم دیا کہ ایک شخص نیشنل ٹیلی ویژن پر بیک وقت دو بیویوں کے ساتھ رہتے ہوئے دو شادیوں کو کس طرح پروموٹ کرسکتا ہے۔یوٹیوبر و گلوکار ارمان ملک بگ باس او ٹی ٹی 2 میں اپنی دوسری اور تیسری اہلیہ کے ہمراہ جیسے ہی گھر میں تشریف لائے۔

گھر میں موجود کنٹسٹنٹ سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ‘اب پتہ چلے گا کہ دونوں بیگمات جس طرح سوشل میڈیا پر خوش نظر آتی ہیں حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی خوش ہیں یا نہیں تاہم بگ باس کے گھر میں پائل اور کریتیکا کے درمیان معاملہ زیادہ گرما گرمی کا شکار نہیں ہوا‘۔
ارمان ملک کی شادیاں
بھارت کے جانے مانے سوشل میڈیا سینسیشن ارمان ملک کی شادیوں کی بات کی جائے تو گلوکار کی پہلی شادی کا اختتام طلاق پر ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ پائل ملک سے شادی کی تھی۔

پائل سے شادی کے دوران ارمان کو اپنی اہلیہ پائل کی ہی ایک سہیلی کریتیکا سے بھی محبت ہوگئی  تھی جس کے بعد انہوں نے خاموشی سے کریتیکا سے شادی کرکے پائل کو اطلاع دی تھی۔

سوشل میڈیا پر مکمل اور خوش نظر آنے والا دونوں سوتنوں کا جوڑا اتنا مکمل نہیں ہے جتنا دکھائی دیتا ہے کیونکہ بگ باس میں جب جب پائل نے اپنی شوہر کی دوسری شادی کا ذکر کیا ہے ان کی آنکھوں میں آنے والی نمی کسی سے چھپ نہ سکی۔

دوسری شادی پر پہلی اہلیہ کا ردِعمل

انسٹاگرام انفلوئنسر اور ارمان ملک کی پہلی اہلیہ پائل کی جانب سے شوہر کی دوسری شادی پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے بگ باس میں ہی کہنا تھا کہ ‘جب انہیں شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلا تو وہ اپنے بیٹے ‘چیکو‘ کو لے کر گھر سے چلی گئیں‘۔

پائل نے مزید کہا کہ ‘گھر چھوڑنے کے تقریبا ایک سال تک شوہر سے الگ رہنے کے بعد میں اپنے گھر واپس آئی اور  یوں پائل اور کریتیکا ایک ساتھ رہنے لگے لیکن اب لگتا ہے کہ دونوں سوتنوں کی نیندیں اڑانے ایک اور خاتون کی انٹری ہونے والی ہے۔

ارمان ملک کی چوتھی شادی؟

دنیا بھر میں 20 اکتوبر کو ہندوؤں کا مذہبی تہوار کروا چوٹھ منایا گیا جہاں دیگر سہاگنوں کے ہمراہ گلوکار ارمان ملک کی دونوں بیگمات نے بھی ان کی لمبی عمر کیلئے اپنا اپنا کروا چوٹھ کا ورت رکھا۔

ملک فیملی نے ہمیشہ کی طرح یوٹیوب پر جاری کیے جانے والے اپنے ویلاگ کے ذریعے مداحوں کو پورے کروا چوٹھ کی اپڈیٹ دی۔

تاہم اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے پائل ملک اور کریتیکا ملک کے بچوں کی کیئر ٹیکر ‘لکش‘ کے ویلاگز میں ایک حیران کُن چیز نوٹس کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ارمان ملک کی چوتھی شادی کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

اسکرین گریب

لکش کی جانب سے یوٹیوب پر اپلوڈ کیے جانے والے کروا چوٹھ اسپیشل ویلاگ میں صارفین نے نوٹس کیا کہ ان کی جانب سے ورت رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ لکش کے ہاتھوں پر لگی مہندی میں ارمان ملک کا نام ‘سندیپ‘ لکھا گیا ہے جو کہ پورے ویلاگ کا سب سے مشکوک پہلو تھا۔

سوشل میدیا صارفین کا رد عمل

لکش کے ہاتھوں پر ارمان ملک کا نام دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے جس کے بعد یوٹیوب پر جاری ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ‘لگتا ہے ارمان ملک کی جانب سے چوتھی شادی کرلی گئی ہے تاہم اب تک اس بات کا آفیشل اعلان نہیں کیا گیا ‘۔

ایک جانب جہاں لکش کے ہاتھوں پر  ارمان ملک کا نام ‘سندیپ‘ لکھا ہوا مداحوں کو کھٹک رہا تھا وہیں دوسری جانب مداحوں نے ملک فیملی کے ‘کروا چوٹھ اسپیشل ویلاگ‘ میں بھی ایک مشکوک حرکت کو نوٹس کرلیا۔

ملک فیملی کے کروا چوٹھ ویلاگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارمان ملک اپنی دونوں بیویوں کو کروا چوٹھ کا تحفہ دیتے ہیں لیکن حیران کن طور پر ان کے پاس 2 نہیں بلکہ 3 انگوٹھیاں ہوتی ہیں جس میں سے دو پائل اور کریتیکا کو دینے کے بعد وہ تیسری انگوٹھی کو جیب میں رکھ لیتے ہیں۔

ارمان ملک کی جانب سے کی جانے والی اس ایک اور مشکوک حرکت نے سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچا دی کیونکہ صارفین متجسس میں ہیں کہ کیا ارمان ملک چوتھی بار  بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟۔

ارمان ملک کی چوتھی، مداح حیران

ملک فیملی اور لکش کی ویلاگ  ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بآسانی حاصل کرلی ہے ویڈیوز کو ری شیئر کرتے ہوئے صارفین ارمان ملک کی بے باکی پر حیران نظر آرہے ہیں۔

اسکرین گریب

ویڈیو پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے  ایک صارف نے لکھا کہ ’پائل آج کل بہت ناخوش نظر آرہی ہیں شاید انہیں ارمان کی چوتھی شادی کا علم ہوگیا ہے‘

ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہاں جی سندیپ لکھا ہے ہندی میں، سچ میں  بھگوان ہی جانے یہ  کیسا خاندان ہیں‘۔

ایک اور پرستار نے لکھا کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ خاتون لکش، ملک فیملی کی ناکامی میں ملوث ہے یہاں یہ بات بہت حیران کُن ہے کہ ارمان ملک کی جانب سے ابھی تک اپنی چوتھی بیوی سے مداحوں کو متعارف نہیں کروایا گیا لیکن ایک دفعہ اگر پیسہ آنا شروع ہوگیا تو ارمان یہ بھی کرلے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں