لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ لیک نازیبا ویڈیوز میں نظر آنے والے ایک اور ٹک ٹاکر رانا شہریار نے انہیں 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ یہ معاملہ حل کرلو ورنہ میں تمام ثبوت سامنے لے آؤں گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مبینہ طور پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کی چندا نتہائی نازیبا ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی تھیں جس نے سوشل میڈیا اسٹار کے خلاف تنقید کی لہر کو جنم دیا تھا۔
اس اسکینڈل کے جواب میں اسی ویڈیو میں موجود رانا شہریار نے اب اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس دونوں پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے بیان جاری کیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں شہریار نے کہا کہ یہ ویڈیو عام سوشل میڈیا صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف ٹک ٹاکر مناہل ملک کے لیے ہے۔
شہریار نے ویڈیو میں مناہل ملک کو بے شرم، جھوٹی، مکار اور گھٹیا قرار دیا اور کہا کہ میں یہ تمام باتیں ثابت کروں گا۔
شہریار نے مناہل ملک کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس ایک دن کا ٹائم ہے اور تمہارے پاس 2 راستے ہیں، اس میں سے ایک یہ کہ اس معاملے کو رفع دفع کرو، جو ہوا سو ہوا یا پھر سچ بولو، حقیقت کا سامنا کرو۔
ٹک ٹاکر نے مناہل ملک کو کہا کہ ایف آئی اے کے پاس جاؤ انہیں اپنا اصل موبائل فون دو اور اپنے زیر استعمال واٹس ایپ دو، جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سائبر کرائم والوں کو اصلی چیزیں دو۔
شہریار نے مناہل کو کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں تم نے معاملہ ختم یا ایف آئی اے کو اصلی موبائل نہیں دیا تو میرے پاس تفصیلی ثبوت موجود ہیں جو میں سامنے لے آؤں گا۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ مجھ سے یوٹیوب، ٹک ٹاک پر رابطے کیے گئے لیکن میں خاموش رہا، تم عورت کارڈ کھیل رہی ہو اور لوگ مجھے غلط ثابت کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، میرے پاس سب ثبوت ہیں۔
ٹک ٹاکر نے مناہل پر الزام لگایا کہ جن افراد کے ذریعے تم نے یہ ویڈیوز خود وائرل کروائی ہیں انہوں نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور ثبوت کے ساتھ تمام مواد فراہم کردیا۔
کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مواد کا ایک لیک ہونے والا کلپ سامنے آیا، جس نے سوشل میڈیا اسٹار کے خلاف تنقید کی لہر دوڑادی۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں میں مبینہ طور پر مناہل ملک کو ایک مرد کے ساتھ جنسی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے ٹک ٹاکر نے ایڈٹ شدہ ویڈیوز قرار دیا تھا۔
تاہم کچھ لوگوں صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے خود وائرل کرائی ہیں۔
تاہم اس واقعے کے بعد مناہل ملک نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کہا تھا کہ مبینہ طور پر میری ویڈیو، جعلی اور ایڈٹ شدہ ہے۔ میں نے اس کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ہے، اور مجرم جلد ہی ان کی تحویل میں ہوں گے۔
مناہل کا کہنا تھا کہ ‘میں اور میرا خاندان اس کی وجہ سے شدید ڈپریشن سے گزر رہے ہیں’، ساتھ ہی انہوں نے انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہیں۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا تھا کہ ‘ایسا صرف وہی شخص کر سکتا ہے جو عورتوں کی عزت نہ کرتا ہو یا گھر میں ماں یا بہن نہ ہو، میں گواہ ہوں اور میرا خدا بھی گواہ ہے، مجھے صرف آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔’
مزیدپڑھیں :ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا
