ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29 سال بعد شوہرسےعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کےاتنے برس بعد شوہر سے علیحدگی مشکل فیصلہ ہے، تاہم فیصلہ تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی کے باعث ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ بانو نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں، واضح رہے اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جو ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

