نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں دلہن نے دولہے کی نجی نوکری کا علم ہونے پر عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں دلہن نے اپنی شادی کو جمالا (ہار کے تبادلے کی تقریب) کے بعد اس بات کا پتہ لگانے پر روک دیا کہ اس کا دولہا سرکاری ملازمت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازم ہے۔لڑکی کے گھر والوں نے شادی چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے انجینئر سے طے کی تھی۔
ثالث نے انہیں مطلع کیا تھا کہ دولہا کا خاندان قنوج میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور دولہا ایک سرکاری انجینئر تھا جس کے پاس چھ پلاٹ اور زرعی زمین تھی۔جمالا کی تقریب کے دوران رات پونے ایک بجے کے قریب دلہن کو معلوم ہوا کہ دولہا سرکاری نوکری نہیں کرتا بلکہ پرائیویٹ نوکری کرتا ہے تو اس نے شادی کی رسومات مکمل کرنے سے انکار کردیا۔جب ان سے شادی روکنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو دلہن نے وضاحت کی کہ اس نے پرائیویٹ سیکٹر میں کسی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اسے یقین دلایا گیا تھا کہ دولہے کو سرکاری نوکری ملے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،بڑی خبر آگئی

