ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی حسینہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنی زندگی کی محبت سدہارتھ سوریاناراین کیساتھ شادی کیلئے صرف اور صرف تاریخی قلعے ’علیلا فورٹ بشنگڑھ‘ کا ہی انتخاب کرنے کی اصل وجہ بتادی۔
ادیتی اور سدھارتھ کی محبت کا آغاز:
سال 2021 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘مہاسمودرم’ کی شوٹنگ کے دوران ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے, جس کے بعد سے دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آنے لگے لیکن اپنی محبت کا کبھی کھل کر اعتراف نہیں کیا۔
بعدازاں اپنی محبت کو ہر نظر سے چھپائے اس جوڑے نے رواں سال منگنی کرلینے کا اعلان کیا تھا اور جلد شادی کرنے کی خوشخبری بھی دی تھی۔
جوڑے کی غضب شادی:
اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ادیتی اور سدھارتھ نے 16 ستمبر 2024 کو اپنی شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
ادیتی اور سدھارتھ نے اپنی پہلی شادی کے لیے تلنگانہ کے واناپرتھی میں 400 سال پرانے سری رنگ نائک سوامی مندر میں ایک سادہ اور روایتی تقریب کا انتخاب کیا تھا، جو سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
شادی کی دلکش پوسٹس:
تاہم شادی کے کئی ماہ بعد اب ادیتی ہمسفر سدھارتھ کیساتھ ہونے والی شادی کی آفیشل فوٹوز سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے ان دنوں خوب داد وصول کر رہی ہیں۔
ہر گزرتے دن سوشل میڈیا فیڈ پر اس نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی دلکش جھلکیاں رونما ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر نہ صرف ادیتی کے فینز خوش ہوتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب رونق لگی نظر آتی ہیں۔
لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ ہر دیکھنے والوں کے ذہنوں میں یہی سوال گونج رہا ہے کہ آخر بالی وڈ اسٹار نے شادی کیلئے اس تاریخی قلعے کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
حال ہی میں ادیتی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ہیرامنڈی کی اداکارہ اور سدھارتھ کی شادی کے رومانوی مناظر شامل تھے۔
پوسٹ کے کیپشن میں ادیتی نے شاندار نوٹ بھی لکھا جو بظاہر پڑھنے میں انکے شوہر و اداکار سدھارتھ کے نام لگ رہا تھا۔
ادیتی نے لکھا کہ،’جب میں نے اپنی پہلی محبت کی کہانی سنی،تو میں تمہیں تلاش کرنے لگی، یہ جانے بغیرکہ محبت کرنے والے آخرکار کہیں نہیں ملتے،وہ ایک دوسرے میں ہمیشہ سے موجود ہوتے ہیں۔’
شادی کیلئے قلعے کے انتخاب کی اصل وجہ کیا؟
لگے ہاتھوں ادیتی نے شادی کیلئے اس تاریخی قلعے کا انتخاب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ایک قلعے میں کچھ جادوئی بات ہوتی ہے۔ عظمت سے بھرپور، لیکن پھر بھی میرے لیے یہ رومانی اور زمین سے جڑنے کا ایک بے تکلف امتزاج تھا۔’
ادیتی نے اس قلعے کو ’جادوئی کشش” کا حامل قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،’علیلا فورٹ بشنگڑھ نے فوراً مجھے اپنے بچپن کی یاد دلا دی، جب میں اپنے دادا دادی کے گھر میں رہتی تھی۔ وہ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پیچیدہ راستے، وہ جگہ جہاں جادو ہو سکتا تھا، اور وہ میرا پسندیدہ مقام تھا، میری جنت۔ وہ جگہ جہاں میں نے اپنے تمام خواب دیکھے اور امید کی کہ وہ سچ ہوں گے اور وہاں میں نے اپنا شہزادہ پایا اور ہم نے اپنا خواب سچ کیا’۔
واضح رہے کہ ادیتی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میںاداکاہ اور سدھارتھ دونوں روایتی لباس میں نظر آ رہے تھے ، شادی کے پرمسرت موقع پر ہیرا منڈی کی اداکارہ نے سرخ لہنگا پہنا تھا، جبکہ ان کے شوہر نے آف وائٹ شیر وانی میں اپنے لُک کو مکمل کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی پہلی شادی 2007 میں اداکار ستیا دیپ مشرا سے ہوئی تھی، تاہم، جوڑے نے 2013 میں شادی کے 4 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔
مزیدپڑھیں:رابی پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک، وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا؟

