Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بھارتی اداکارشاہ رخ خان ’بوڑھے‘ ہوچکے، ان کیساتھ کام نہیں کرسکتی،روما مائیکل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو ’بوڑھا‘ قرار دیتے ہوئے شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار دیا۔

گزشتہ ماہ مس گرینڈ انٹڑنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مشہور پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے کہا کہ وہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ایک ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹ انٹرویو میں سپر ماڈل نے کہا کہ کچھ خواب اور اہداف مقرر ہیں،۔روما مائیکل کے مطابق زندگی میں کوئی مقصد نہ رکھنے والے ان کے مطابق ہارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اہداف تھے کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل میں حصہ لینا اور ڈراموں میں اداکاری کرنا جو کہ مکمل ہوگئے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی فلم فہرست میں ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نسبتاً کم عمر لڑکے کے مقابل کاسٹ ہونا پسند کریں گی۔

روما مائیکل نے کہا کہ وہ کافی بوڑھے ہیں اس لے ہم ایک جوڑے کے طور پر اچھے نہیں لگیں گے، میں 29 سال کی ہوں اور وہ 50 کے اوپر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اگلے مقاصد میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فیشن شوز بھی شامل ہیں۔
آج شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ ، بازار،سکول بند،وجہ کیابنی؟جانئے

یہ بھی پڑھیں