ممبئی(شوبز ڈیسک)سیف کے امریتا سنگھ سے ایک بیٹی سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں جبکہ کرینہ کپور سے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر پیدا ہوئے۔
جب کرینہ کپور شادی کر کے سیف علی خان کی زندگی میں آئیں تو سارا علی خان صرف 17 سال کی تھیں جبکہ ابراہیم علی خان 11 برس کے تھے۔
دونوں بچوں نے سج سنور کر والد کی دوسری شادی میں بھی شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔
سارا علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’جب کرینہ کپور کی شادی ان کے والد سے ہو رہی تھی تو وہ کشمکش کا شکار تھیں کہ کرینہ کپور کو کس نام سے پکاریں گی چھوٹی ماں یا آنٹی؟‘
بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان نے سپر سٹار کرینہ کپور کو ’چھوٹی ماں‘ نہ کہنے کی وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔
پٹودی خان کے نواب سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی اور باہمی ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعد 2012 میں انہوں نے کرینہ کپور سے شادی کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی

