Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بھارت میں پاکستانی طرز کے ڈراموں سے متاثرپہلا ڈرامہ، نام اور اداکاروں کی تفصیل جانیں 

بھارت میں پاکستانی طرز کے ڈراموں سے متاثر ڈرامے کی میکنگ کے ساتھ جلد نشر ہونے کا اشارہ دے دیا گیا۔ان دنوں بھارت میں پاکستانی ڈراموں کا راج ہے اور کہانی سے لیکر فنکاروں کی اداکاری کو بھی بھارت میں خوب سراہا جارہا ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرنے والوں میں صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ اسٹارز بھی ہیں جن میں سے اکثر اس خواہش کا اظہار کرتے بھی نظر آئے کہ اگر پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو لازمی قبول کرینگے۔یاد رہے کہ ماضی میں ڈراما آرٹسٹ سارا خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں جنہوں نے ڈراما ‘یہ کیسی محبت ہے’ میں اداکار نور کے ساتھ کام کیا تھا۔

سب سے پہلے پاکستانی ڈراما ‘ہمسفر’ نے بھارتی فینز کو متوجہ کیا اور اس کے بعد دیگر ڈرامے بھی بھارت میں شوق سے دیکھے جانے لگے جو بھارت میں ‘زندگی’ نامی چینل سے نشر ہوئے اور ڈراما ‘زندگی گلزار ہے’ ، ‘میں عبدالقادر ہوں’ ، ‘پیارے افضل’ اور دیگر ڈرامے بھی دیکھے اور پسند کیے گئے۔

رواں سال ڈراما ‘عشق مرشد’ اور ‘کبھی میں کبھی تم’ نے بھارت میں دھوم مچائی اور اس دوران بھارتی اسٹارز بھی کھل کر پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے اور آرٹسٹس کو اسٹوریز میں مینشن کرےے دکھے۔بگ باس کنٹسینٹ عائشہ خان نے بھی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے سبب انہیں سوشل میڈیا پر خوب شہرت ملی اور اب بھارت میں وہ ایک ایسے ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں جس کے پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہونے کا اشارہ بھی دیا گیا ہے۔

بھارتی اسٹار سرگن مہتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ‘دل کو رفو کرلے’ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں عائشہ خان نے ساتھ کرن ویر گروور کو مرکزی کردار نبھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈرامے میں پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہونے کا سب سے اہم عنصر اقساط ہیں جو صرف 25 ہیں جبکہ بھارت میں کوئی بھی ڈراما 150 اقساط سے پہلے ختم ہوتا نظر نہیں آیا بلکہ چند ڈراموں کی تو 500 سے زائد اقساط بھی نشر ہوئی ہیں۔

ڈراما یوٹیوب چینل ‘ڈریمیاتا ڈراما’ پر اپ لوڈ کیا جائیگا جیسے بھارتی عوام پاکستانی ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کو یوٹیوب پر دیکھتے رہے ٹھیک ویسے ہی۔سوشل میڈیا پر عائشہ خان کا کمنٹ بھی زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ یہ ڈراما انڈین ڈراموں کے رنگ میں ڈوبا نہیں ہوگا بلکہ پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں