خاموش مواد اور منفرد ویڈیو کلپ سے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچانے والے معروف ترین ٹک ٹاکر ‘خابی لیم’ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سینیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر خابی لیم کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انکے 81 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔خابی لیم کے تخلیقی مواد کی بات کی جائے تو یہ خاموش مزاج شخص اپنی آواز کا استعمال کیے بغیر دلچسپ ویڈیو بنانے کی مہارت رکھتا ہے جو تقریباً اپنی ہر ویڈیو پر لاکھوں، کروڑوں لائکس جمع کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
وہ صرف ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز اور مشکل ’لائف ہیکس‘ کو آسان کر کے دکھانے سے متعلق کافی شہرت رکھتے ہیں۔گزشتہ برس خابی لیم نے اپنے مذہب سے متعلق انکشاف کرتےہوئے بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں۔حال ہی میں خابی لیم نے عمرے کے سعادت بھی حاصل کرلی جسکی ویڈیو اور تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس خابی لیم عاجزانہ انداز میں کعبے کے سامنے کھڑے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں خابی لیم نے اِن روح پرور لمحات میں اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے، خاص طور پر آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں پر یقین کرنے کی طاقت’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے’۔
اراکین پارلیمنٹ اور اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب
