کراچی(شوبز ڈیسک)حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں۔حمیرا اصغر کے نجی بینک اکاؤنٹ میں تین لاکھ اٹھانوے ہزار کی رقم موجود ہے۔تفتیشی ٹیم بینک اکاؤنٹ کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔بینک کی ٹرانزکشن کو چیک کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دس اکتوبر کو حمیرا اصغر کے موبائل پر دو افراد کے میسج آئے۔تین فون فرانزک کیلیے دئیے ہیں میسج کن افراد کے آئے فرانزک کے بعد پتہ چل جائے گا۔ایک آئی فون مسنگ ہے اس حوالے سے چیک کر رہے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بلڈنگ کے رہائشی افراد کے بیانات لئے ہیں۔حمیرا اصغر کا جن جن سے رابطہ تھا سب کو چیک کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:چکن پھر مہنگا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
