Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گئی؟ وجہ کیا بنی، جانئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی محبت نے تو خوب دھوم مچائی لیکن اب دونوں میں دوریوں کی افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک پاکستانی صحافی نے ان دونوں کے درمیان جلد طلاق ہونےکے دعویٰ کی خبر پھیلا دی ہے۔

میڈہا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی جانی مانی جوڑی کی طلاق کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور دعویٰ کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے ایک مشہور جرنلسٹ ہیں۔سیف علی خان عمر کے لحاظ ہے کرینہ کپور سے اگرچہ کافی بڑے ہیں، لیکن دونوں کی جوڑی بالی وڈ کی سب سے گڈ لکنگ جوڑی مانی جاتی ہے۔

بالی ووڈ فلم ‘ٹشن’ کے سیٹ پر سیف کا دل کرینہ پر آیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا،کرینہ نے سیف کے لیے شاہد کپور کو چھوڑا جبکہ سیف ماضی میں امریتا سنگھ سے طلاق لے چکے تھے اور ان سے سیف کی ایک بیٹی سارا اور بیٹا ابراہیم پیدا ہوئے تھے۔

سیف اور کرینہ نے 2012 فائنلی شادی کر لی جس کے بعد 2016 میں سٹار جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے تیمور جبکہ 2021 میں دوسرے بیٹے جہانگیر کی پیدائش ہوئی۔اس جوڑے کو ’’ہاٹسٹ کپل‘‘ اِن بالی وڈ کا ٹیگ بھی ملا جبکہ کرینہ کپور نے دو بچوں کی ماں بننے کے بعد خود کو فٹ اور صحت مند رکھتے ہوئے اس قدر پرکشش بنایا کہ سب ان سے انسپائر ہو گئے۔

اس جوڑی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایک مشہور پاکستانی جرنلسٹ نے ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جو سب کو حیران کر گیا ہے کیونکہ انہوں نے سیف اور کرینہ کی جلد طلاق کے حوالے سے بات کی ہے۔

پاکستانی صحافی نے ایک شو کے دوران کہا کہ سیف اور کرینہ جلد طلاق لینے والے ہیں اور ہمارے بھارت میں موجود جاسوسوں نے یہ بتایا ہے کہ جو سیف پر رواں سال حملہ ہوا وہ کسی چور یا ڈاکو کا کام نہیں بلکہ کرینہ نے ہی ان پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کرینہ کی جانب سے سیف پر حملے کی وجہ یہ بتائی کہ سیف کو کرینہ نے گھر میں کام کرنے والی ایک کم عمر میڈ کے ساتھ پکڑ لیا تھا اور غصے میں آ کر ان پر حملہ کر دیا۔

پاکستانی صحافی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سیف نے قطر کی نیشنلٹی حاصل کر لی ہے لیکن کرینہ ان کے ساتھ وہاں نہیں جانا چاہتی، ممکنہ طور پر دونوں جلد اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔
مزید پڑھیں :ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں