Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 سال کی عمر میں چل بسے

بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انہوں نےورتک نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی،انکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم کہا جارہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

آشیش ورنگ کو متعدد کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کرداروں کےلیےپہچانا جاتا تھا،انکو سوریا ونشی،مردانی، سمبا،سرکس اور ایک ولن ریٹرنز میں خاصہ سراہا گیا۔

انہوں نے اپنے فلمی کرئیر میں سنیئر اداکار میتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ کیساتھ کام کیا۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر نےساتھی فنکاروں اور مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا۔

مزید پڑھیں۔نریندر مودی اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

یہ بھی پڑھیں