نیو دہلی (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نریندر مودی اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کریں گے۔
اقوام متحدہ کی نظر ثانی شدہ فہرست کے مطابق جے شنکر 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔
جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے۔ اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ صدارت میں اپنا پہلا خطاب کرینگے۔
ابتدائی فہرست میں وزیراعظم مودی کو 26 ستمبر کو خطاب کرنا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اسی دن اسرائیل، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے بھی خطاب متوقع ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجلاس دنیا کی ’سب سے مصروف سفارتی سرگرمی‘ قرار دیا جاتا ہے، جو اس بار اسرائیل-حماس جنگ اور یوکرین تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکا کا ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان
