لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر سنگین الزامات کی زد میں ہیں، اس بار ان پر نہ صرف شراب نوشی بلکہ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ غیر مناسب تعلقات رکھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پوڈکاسٹ میں الزام لگایا کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ انہیں دھوکہ دیا، جبکہ پسِ پردہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کے ساتھ اپنے مرد دوستوں کے ساتھ بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ان کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں، جو جلد منظر عام پر آ سکتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کی برہنہ حالت نے کئی سوالات کو جنم دیا۔ کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان ویڈیوز میں رجب بٹ کے ساتھ بھی براہِ راست رابطے کے شواہد ہیں۔
رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا مؤقف ہے کہ ان کے موبائل ڈیٹا کو ہیک کرکے یہ مواد پھیلایا گیا اور ان کا مقصد صرف بدنامی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور ان کے مرد ساتھیوں کے تعلقات کے چرچے زور پکڑتے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
